دہلی، 22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ہفتہ کو دہلی میں ہیں جہاں انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔راہل گاندھی کے ساتھ نتیش کی یہ ملاقات 35منٹ تک جاری رہی۔اس دوران کانگریسی لیڈرسی پی جوشی بھی موجودتھے۔بہارمیں مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں کانگریس بھی ایک ساتھی ہے۔دراصل ہفتہ کو دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں صدر پرنب مکھرجی کی الوداعی کی یاد میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے منعقد ڈنر میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکوبھی مدعوکیاگیاتھا۔اسی میں حصہ لینے کے لئے نتیش کمار دہلی آئے ہیں۔نو منتخب صدر رام ناتھ کووند، پی ایم مودی کے وزیر اور این ڈی اے کے اتحادیوں کے لیڈر بھی اس ڈنر میں موجود رہیں گے۔ڈنر میں بی جے ڈی اورآئی ڈی ایم کے طرح دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے صدارتی انتخابات میں رام ناتھ کووند کا ساتھ دیا۔جمعرات کو صدارتی انتخابات کے تحت ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں کوومد کی جیت ہوئی۔اپوزیشن سے الگ ہو کر بہار کے سابق گورنر رام ناتھ کووندکوحمایت دینے کافیصلہ کرنے والے نتیش کمار پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ منگل کو ان کے حلف برداری کی تقریب میں موجود رہیں گے۔صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار میرا کمار کی جگہ بی جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت کر نتیش کمار نے کانگریس اور اتحادی لالو یادو کی پارٹی آر جے ڈی کے ساتھ اپنی شراکت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔نتیش کمار بہار حکومت میں اپنے ساتھی لالو یادو کے خاندان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی جانچ کو لے کر کسی نہ کسی طرح محسوس کر رہے ہیں۔کشیدگی مہاگٹھ بندھن کو لے کرہے۔وزیراعلیٰ نے کرپشن کے معاملے میں ملزم لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادوکونائب وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے کہاہے۔یادواس تجویزسے ناخوش ہیں۔کانگریس اس معاملے میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہواکارخ ایسا نہیں ہے۔نتیش کمار کے موجودہ موقف میں اپنے پرانے اتحادی بی جے پی اور مودی سے قربت بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔گزشتہ سال مودی نے بدعنوانی ختم کرنے کے لیے نوٹ بندی کا اعلان کیاہے۔ان کے اس قدم کا اپوزیشن میں صرف نتیش کمارنے حمایت کی۔اگر نتیش اپنے موجودہ ساتھیوں سے ناطہ توڑتے ہیں تو بی جے پی کی جانب سے پہلے ہی بہار حکومت کو باہر سے حمایت دینے کی پیشکش کی جا چکی ہے۔نتیش کمار نے زور دے کر کہا ہے کہ رام ناتھ کووندکوان کی حمایت صرف اس 71سالہ رہنما کی ساکھ کی وجہ سے ہے۔کووند کی غیرجانبداری بہار کے گورنر کے طور پر ان کی مدت کے دوران دیکھی گئی ہے۔اگلے ماہ ہونے والے نائب صدر کے انتخابات میں نتیش کی پارٹی نے اپوزیشن کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی کو حمایت دینے کاوعدہ کیاہے۔